کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر بم دھماکوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیا گیا

  • September 6, 2019, 4:39 pm
  • Breaking News
  • 599 Views

کوئٹہ (06 ستمبر2019ء) کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر بم دھماکوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیا گیا، گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر خیزی چوک کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ،مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوژو ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر وفعات شامل کی گئی ہیں ، واضح رہے کہ دھماکے میں ایک ریسکیو رضاکار شہید جبکہ 11افراد زخمی ہوئے تھے