ساڑھے 6 انچ لمبی زبان والی اس لڑکی نے اپنی زبان کے بل بوتے پر کروڑوں روپے کمانا شروع کردیے

  • September 27, 2019, 11:14 am
  • Entertainment News
  • 556 Views

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہمارے ہاں زیادہ بولنے والے یا حد سے زیادہ بد تمیز شخص کو لمبی زبان والا کہا جاتا ہے لیکن امریکہ میں ایک لڑکی ایسی بھی ہے جس کی زبان ساڑھے 6 انچ لمبی ہے اور وہ اپنی اسی زبان کے بل بوتے پر سالانہ کروڑوں روپے کماتی ہے۔



امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ میکائلہ سراویا ایک انسٹاگرام ماڈل ہیں جن کے 20 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔ لمبی زبان کے باعث کھانے پینے کی اشیا بنانے والی کمپنیوں کے ہاں میکائلہ کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے ۔ فوڈ آئٹمز بنانے والی کمپنیاں میکائلہ کو اپنی آئس کریم یا دیگر کھانے پینے کی اشیا کو چاٹنے کی ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے 900 سے 3 ہزار ڈالر تک ادا کرتے ہیں۔میکائلہ کے بعض فالورز انہیں سانپ اور بعض چھپکلی کے نام سے پکارتے ہیں۔

میکائلہ نے بتایا کہ انہیں پہلی بار اپنی لمبی زبان کا تب احساس ہوا جب وہ چھٹی جماعت میں تھیں، ’ میں نے پریشان ہونے کے بجائے اپنی زبان کو منفرد انداز میں لیا اور اس کو اپنی پہچان بنالیا۔‘

میکائلہ کے مطابق وہ نہ صرف مختلف فوڈ آئٹمز کی تشہیر کے ذریعے پیسے کماتی ہیں بلکہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے مختلف اشیا کی فروخت سے بھی بہت پیسہ کماتی ہیں۔ ’ میں سالانہ 80 ہزار پاﺅنڈ (ایک کروڑ 55 لاکھ روپے ) تک کمالیتی ہوں اور امید ہے کہ اس سال میری آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔‘