پشاور؛ ماں نے ضد کرنے پر بچی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا؛ بچی جاں بحق

  • October 2, 2019, 12:18 pm
  • Breaking News
  • 701 Views

پشاور( ویب ڈیسک): نواحی علاقہ داؤدزئی میں ماں نے ضد کرنے پر اپنی 5 سالہ بچی کو واشنگ مشین میں بند کردیا جس پر وہ دم گھٹنے سے دنیا سے رخصت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 5سالہ بچی دعا کے بھائی عادل نے تھانہ داؤدزئی پولیس کو رپورٹ کی کہ اس کی 5 سالہ بہن دعا والدہ کے ساتھ ہمسائیوں کے گھر جانے کی ضد کر رہی تھی جس پر والدہ نے اس کی بہن کو واشنگ مشین میں بند کردیا جس کی وجہ سے اس کی بہن کی موت واقع ہوئی۔

رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی عمران اللہ نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا جہاں معلوم ہوا کہ بچی کی والدہ اپنے میکے چراٹ فرار ہو چکی ہے جس کی گرفتاری کیلئے لیڈیز پولیس اور ایس ایچ او داؤدزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پولیس نے بچی کے والد فضل ریحان کو اصل حقائق چھپانے کی پاداش میں شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ہے۔