دنیا بھر میں اساتذہ کی عظمت کے اعتراف میں عالمی دن ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ 5اکتوبر کو منایا جائیگا

  • October 2, 2019, 12:26 pm
  • Entertainment News
  • 548 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کی عظمت کے اعتراف میں عالمی دن ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ 5اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہونگی۔
ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میںمتحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروںکی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔

’’ یونیسکو ‘‘ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے ۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔