اڑتالیس سال بعد دوبارہ پاکستانی بنا ہوں، حمداللہ

  • November 3, 2019, 10:43 pm
  • Breaking News
  • 241 Views

اڑتالیس سال بعد دوبارہ پاکستانی بنا ہوں، حمداللہ

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ آج 48 سال بعد دوبارہ پاکستانی بنا ہوں۔

اسلام آباد میں جاری اپوزیشن کے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حمداللہ نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ محب وطن قیادت کو غدار قرار دیا گیا، فاطمہ جناح کو بھی نہیں بخشا تھا۔

نہوں نے کہا کہ آج جمعیت علمائے اسلام کے قائد کو بھی غدار کہا جارہا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ آخر کیوں عوام کی بات کرنے والے ہی غدار قرار دیئے جاتے ہیں؟۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جب بھٹو نے عوام کی بات کی تھی تو اسے بھی غدار قرار دیا گیا تھا۔