حکومت کو ایک دن بھی دینے کو تیار نہیں ، فضل الرحمان

  • November 6, 2019, 10:41 pm
  • Breaking News
  • 150 Views

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے، ہم ان کو ایک دن بھی دینے کو تیار نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے کارکن بارش اور کھلے آسمان تلے استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہاں پر قوم کے محترم لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ یہاں پر رقص و سرور کے لیے پکنک منانے نہیں آئے، ہم ایسی آئینی حکومت چاہتے ہیں جو آئین پاکستان کی عکاسی کرتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاوّل کو آزادی مارچ کے جلسے میں سیرت طیبہ کانفرنس ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس ملک میں صرف انصاف دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ناکام حکومت کو گرانے کے لیے مشقت کررہے ہیں۔ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے، اگر اگلا بجٹ بھی نااہلوں نے پیش کیا تو خدا نخواستہ پاکستان بیٹھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے، انہوں نے نوکریاں دینے کا جھوٹ ووٹ لینے کے لیے بولا تھا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پوری قوم اس حکومت پر شرمندہ ہے، پاکستان مالی بحران سے گزر رہا ہے اور ہم مزید بحران کی طرف جارہے ہیں