دنیا کا پہلا 108 میگا پکسل کیمرہ فون؛ قیمت 60 ہزار روپے

  • November 7, 2019, 12:10 pm
  • Science & Technology News
  • 135 Views

دنیا کا پہلا 108 میگا پکسل کیمرہ فون؛ قیمت 60 ہزار روپے

بیجنگ: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا پہلا کیمرہ فون پیش کردیا ہے جس کی پیشت پر لگے 5 کیمرے مجموعی طور پر 108 میگا پکسل کی تصویر لینے کا حیرت انگیز تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

کمپنی نے اس سے پہلے مائی میکس ایلفا کیمرے میں ایسی ہی سہولیات کا اعلان کیا تھا لیکن اب 108 میگاپکسل کیمرہ فون کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے جس کی محدود فروخت دسمبر میں شروع ہوسکے گی۔

کیمرے کا ماڈل سی سی نائن پرو ہے جس کی پشت پر پانچ وائڈ اینگل لینس لگے ہیں ۔ ایک ٹیلی فوٹو لینس بھی نصب ہے جو 5 میگا پکسل کا ہے اور 5 گنا آپٹیکل اور 10 گنا ہائبرڈ زوم فرام کرتا ہے۔ 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ پورٹریٹ تصاویر کے لیے نصب ہے جبکہ ایک اور حیرت انگیز کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے ۔ یہ الٹراوائڈ کیمرہ ہے جو فیلڈ کے 117 درجے کا منظر تصویر میں قید کرتا ہے۔ آخری کیمرہ صرف 2 میگا پکسل کا ہے جو قریبی تصاویر لینے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی اگلی جانب 32 میگا پکسل کیمرہ ہے جو غضب کی تصاویر لیتا ہے۔

سی سی نائن پرو کے دیگر خواص بھی کم نہیں کیونکہ اس میں بیٹری کی قوت 5,260 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے۔ ایم او ایل ای ڈی اسکرین ہے جس کا رقبہ 6.47 انچ ہے۔ اس میں کوالکم کا 730 جی پروسیسر نصب ہے اور اینڈروئڈ 9 پائی سافٹ ویئر پر چلتا ہے۔

شیاؤمی ایم آئی سی سی نائن پرو کی قیمت 400 ڈالرہے جس میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی گنجائش ہے۔ دوسری جانب 8 جی بی ریم اور 126 جی بی گنجائش والے فون کی قیمت 443 ڈالر ہے۔ ایک پریمیئم ایڈیشن 256 جی بی گنجائش کے ساتھ 500 ڈالر ہے۔