کرتارپور تقریب، سدھو کو شرکت کیلیے بھارت سے تاحال این او سی نہ مل سکا

  • November 7, 2019, 12:10 pm
  • World News
  • 64 Views

کرتارپور تقریب، سدھو کو شرکت کیلیے بھارت سے تاحال این او سی نہ مل سکا

لاہور: سابق کرکٹروممبرپارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور تقریب میں شرکت کیلیے بھارت سے تاحال این او سی نہ مل سکا۔

پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت کے سابق کرکٹروممبرپارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھوکو مدعوکیاگیا ہے مگرنوجوت سنگھ سدھوکوابھی تک ان کی حکومت نے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سدھو نے گزشتہ روز دوبارہ اپنی مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔

ایکسپریس موصول کو ملنے والی خط کی کاپی کے مطابق سدھونے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں 9 نومبرکو کرتارپور راہداری کے راستے گوردوارہ دربارصاحب ،کرتارپورپاکستان جانے کی اجازت دی جائے۔