افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

  • November 7, 2019, 12:13 pm
  • Business News
  • 95 Views

افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
کابل / اسلام آباد: افغانستان میں افغانی انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کئے جانے لکا سلسلہ جاری پے۔

ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ 5 روز سے جاری ہے اور اسلحہ بردار افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کا سارا منظر عکس بند کرلیا ہے، فوٹیج میں اسلحہ بردار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی والا شخص پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑی کے پاس بندوق تانے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے بھی سفارتخانے کی طرف آنے والے سفارتی عملے کی گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر ماری تھی، جس پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے کابل میں پاکستان کے سفارتی عملے کی سیکیورٹی پر شدید خدشات کا اظہار کیا تھا۔