بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت میں دھند کے ریکارڈ قائم

  • November 7, 2019, 12:21 pm
  • Weather News
  • 100 Views

بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت میں دھند کے ریکارڈ قائم

پاکستان، بھارت اور بنگلہ ديش ميں سردی شروع ہوتے ہی گہری دھند نے ريکارڈ قائم کر ديے ہیں۔

آلودہ ترين ممالک ميں بنگلہ ديش پہلے، پاکستان دوسرے اور بھارت تيسرے نمبر پر ہے۔ ايشيا ميں پہلے سب سے زيادہ دھند چين ميں ہوا کرتی تھی مگر اس بار ريکارڈ ٹوٹ گيا۔

بھارت کے شمالی علاقوں ميں آلودگی کی شرح انتہائی خوفناک ہے۔ دنيا بھر کے 30 آلودہ ترين شہروں ميں سے 22 کا تعلق بھارت سے ہے جب کہ باقی 8 کا تعلق پاکستان، بنگلہ ديش اور چين سے ہے۔

لاہور میں اسموگ کے باعث شہریوں کیلئے سانس لینا مشکل

سوئس تحقيقی ادارے آئی کيو ائير ويژؤل کے ڈيٹا کے مطابق بنگلہ ديش، پاکستان اور ہندوستان ميں فضائی آلودگی سب سے زيادہ ہے جب کہ يہاں ماحولياتی تحفظ کےليے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہيں۔

واضح رہے کہ سردی کی آمد پر پاکستان کے بیشتر شہروں میں دھند پڑنا شروع ہو جاتی ہے جس میں سب زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوتا ہے۔