مرضی کے بغیر وٹس ایپ گروپ میں ڈالے جانے سے چھٹکارا

  • November 7, 2019, 12:25 pm
  • Science & Technology News
  • 120 Views

مرضی کے بغیر وٹس ایپ گروپ میں ڈالے جانے سے چھٹکارا
وٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی تحت اب کوئی بھی کسی صارف کو ان کی اجازت کے بغیر چیٹ گروپس میں ایڈ نہیں کر پائے گا۔

کالز اور ٹیکسٹ پیغامات کی ایپلی کیشن وٹس ایپ میں ایک نئی اپ ڈیٹ لانچ کی گئی ہے جس کے تحت اب صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی چیٹ گروپ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا۔

وٹس ایپ کے تازہ ترین فیچر کے تحت اینڈروئیڈ اور موبائل فونز کے لیے ایپل کے آپریٹنگ نظام آئی او ایس استعمال کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع ملے گا کہ کون انہیں نئے چیٹ گروپوں میں شامل کر سکتا ہے یا کوئی ایسا کر بھی سکتا ہے یا نہیں۔

اس نئے فیچر کو پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر فعال کیا جا سکتا ہے۔ سیٹنگز میں کسی کو آپ کو چیٹ گروپ میں شامل کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے تین آپشن دیے گئے ہیں۔ ان آپشنز میں ’ہر ایک‘، ’میرے کانٹیکٹس‘ یا ’میرے کانٹیکٹس کے سوا...‘ شامل ہیں۔

آخری آپشن کے تحت صارفین مخصوص نمبروں کو بلیک لسٹ کرسکیں گے۔ انہیں مجبور کیا جا سکے گا کہ وہ ایک صارف کو کسی گروپ میں شامل کرنے کی دعوت دینے کے لیے ذاتی پیغام ارسال کریں جس کے بعد دعوت قبول یا مسترد کرنے کے لیے صارفین کے پاس تین دن ہوں گے۔

وٹس ایپ کا نیا اپ ڈیٹ گذشتہ ماہ پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب تمام صارفین اسے آج سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

یغامات کے تبادلے کے لیے دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن میں حال میں متعارف کروائے جانے والے اپ ڈیٹس میں یہ نیا فیچر تازہ ترین ہے۔ تقریباً 30 کروڑ افراد روزانہ وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے دوران سماجی رابطون کی معروف ویب سائٹ فیس بک کی ملکیت وٹس ایپ نے ایک اپ ڈیٹ متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین ایپلی کیشن میں ہی نیٹ فلکس کی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ فیچر اب تک وٹس ایپ کے آئی فون ورژن تک محدود ہے جس کا مطلب ہے کہ ایپلی کیشن کے صارفین کو کسی ویڈیو کے پیشگی جائزے کے لیے ایپ بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے جسے ابھی انسٹاگرام اور یوٹیوب کی ویڈیوز کو ایپلی کیشن میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے دوسرے نئے اپ ڈیٹس میں بائیومیٹرک سیکیورٹی سپورٹ شامل ہے جس کے تحت اینڈروئیڈ صارفین فنگرپرنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن کو محفوظ بنا سکتے ہیں تاکہ کوئی دوسرا ان کے پیغامات کو نہ دیکھ سکے۔

یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں وٹس ایپ اپنی تاریخ کی ممکنہ طور پر سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروانے والا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ فیس بک کی کرپٹوکرنسی لبرا کے لیے سپورٹ ہوگی۔

کرپٹوکرنسی کی سپورٹ لانچ کرنے کے لیے سرکاری طور کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی اوراسے متعارف کروانے سے پہلے ضابطے کی مختلف رکاؤٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ سہولت متعارف ہونے کے بعد لوگ فیس بک سے منسلک انسٹاگرام اور میسینجرسمیت مختلف ایپلی کیشنز کے درمیان کرپٹو فنڈ منتقل کر سکیں گے۔