نوازشریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں، فواد چوہدری

  • November 7, 2019, 1:04 pm
  • Political News
  • 108 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں،،قوم کے لوٹے گئے پیسے واپس کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بارش سے آزادی مارچ کے کارکنان کو مشکلات کا سامنا ہے،عبدالغفور حیدری صاحب بارش میں اپنے گھر میں رہ رہے تھے،فضل الرحمان کے خاندان کا ایک بچہ بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں ہے،قوم کے پلیٹ لیٹس پر بھی مہربانی کریں،اشرافیہ نے مل کر قوم کے پلیٹ لیٹس کم کیے ہیں،حکومت اور اسلام آبادکو کوئی خطرہ نہیں ہے،،قوم کے لوٹے گئے پیسے واپس کردیں،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا،ماضی میں جیسے اشرافیہ نے قوم کا پیسہ لوٹا اس کا بھی حساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں،باقی مریض تشویشناک حالت میں گھر سے اسپتال منتقل ہوتے ہیں،نوازشریف کی صحت کےلئے دعا گو ہیں۔