لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

  • November 7, 2019, 1:45 pm
  • Political News
  • 125 Views

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں مولانا بند گلی میں پھنس گئے جبکہ ایسابالکل نہیں ہے، لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہاں والوں کو بغیر ویزے کے آنے جانے دیں، سرحد بھی کھولنا چاہیے کیونکہ لوگ بھارت جاتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات اور آئینی تقاضے پورے کرنے کو تیارنہیں، آئین کہتا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملکر معاملات حل کریں، وزیراعظم سندھ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، بات نہیں کرتے۔

مولانا مارچ کے حوالے سے پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں مولانا بند گلی میں پھنس گئے ، نہیں ایسابالکل نہیں ہے وہ بندگلی میں نہیں، لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں، مولانا صاحب موجودہ حکومت سے الیکٹورل نظام پر بات کریں اور ڈیجیٹل الیکشن پر بات منوائیں۔


کراچی کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلے کچرا اٹھانا مسئلہ تھا اب کچرا بھول گئے ہیں، اب کتے کے کاٹے کی ویکسین مسئلہ بن گیا ہے، جب تک لوگ کھڑے نہیں ہوں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی کمال ودیگرکیخلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور فریقین کو تحریری دلائل پیش کرنےکیلئے3دن کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا کسی ہاکرکورقم واپس ملی ہے یاہاکرزبھی ڈمی تھے؟ جس پرپراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ سیکریٹری کے ذریعے رقم واپس کردی گئی تھی، ،چیف جسٹس ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ یہی ہوتا ہے یہاں کورنگی والوں کوواٹربورڈکی زمین پربٹھا دیاگیاتھا، یہاں اسی طرح غریبوں کی خدمت ہوتی ہے۔