قصور میں سفاک والدین کا اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

  • November 7, 2019, 8:47 pm
  • National News
  • 175 Views

قصور : آٹھ سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ پکڑا گیا، مغویہ کے والدین ہی واردات میں ملوث نکلے، بچی کو قتل کرنے کا ارادہ تھا، مخالفین کو مقدمے میں پھنسانے کے لئے ڈرامہ رچایا گیا، پولیس نے والد سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مبینہ اغواء ہونے والی 8سال کی طیبہ کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طیبہ بدھ کو علی پارک کے قریب سے لاپتہ ہوئی تھی۔

قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر پولیس نے اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا اور ہر پہلو سے تفتیش کی گئی۔

پولیس کے مطابق سفاک والدین نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے اپنی ہی بیٹی کے اغواء اور قتل کا منصوبہ بنایا، سفاک والدین نے آج اپنی ہی بچی کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں اس کے ماموں کے گھر سے آٹھ سال کی طیبہ کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی گئی جس نے سارا پول کھول دیا۔