فضل الرحمٰں کا آزادی مارچ سے خطاب، پاک فوج زندہ بعد کے نعرے لگ گئے

  • November 7, 2019, 8:55 pm
  • Political News
  • 296 Views

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آزاری مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ امریکا میں ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد مغربی دنیا میں مذہبی طبقے سے متعلق منفی تاثر ابھرا لیکن آج آزادی مارچ کے نظم و ضبط کی وجہ سے مغرب میں مذہبی طبقے سے متعلق منفی تاثر ختم ہوا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج غیر جانب دار ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے اس بیان کے بعد مارچ کے دوران پاک فوج زندہ بعد کے نعرے لگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ گلے شکوے اپنائیت کی علامت ہوتی ہے دشمنی کی علامت نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو وہ دن بھی یاد ہوگا جب پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔