نان 20اورروٹی 12روپے۔۔۔!!! نان روٹی ایسوسی ایشن کے اعلان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا

  • November 7, 2019, 9:52 pm
  • National News
  • 62 Views

لاہور (ویب ڈیسک) نان روٹی ایسوسی ایشن نے فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے اور فائن میدے کی پرانی قیمتیں بحال نہ کرنے اور تندرو مالکان کے خلاف کارروائی کی صورت میں ہڑتال، دھرنے اور روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کی دھمکی دے دی ہے . مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اورر فائن میدے کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں وگرنہ ایسوسی ایشن نان کی قیمت 20 روپے فی نان اور روٹی کی قیمت 12 روپے فی روٹی کرنے پر مجبور ہوگی .


ایسوسی ایشن کے مطابق تندرو مالکان کے خلاف کارروائی کی صورت میں نہ صرف ہڑتال بلکہ ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے کی کال بھی دی جاسکتی ہے.