بلوچستان میں نان بائیوں کی روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پرآزادی مارچ میں شامل ہونےکی دھمکی

  • November 7, 2019, 10:05 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ: آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شامل ہونےکی دھمکی دے دی۔

آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی كی قیمت 320 گرام پیڑہ 30 روپے كرنے اور مجسٹریٹ كی جانب سے كیے گئے جرمانے كی رقم 5 لاكھ روپے واپس كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر 5 دنوں میں مطالبات نہیں مانے گئے تو تندور بند كركے جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں گے کیوں کہ احتجاج ہمارا حق ہے جس كے لئے ہر محاذ پر لڑیں گے اور عدالت سے بھی رجوع كریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ قبل 100 كلو والی آٹے كی بوری 4200 روپے میں فروخت ہورہی تھی جو اب 5500 روپے تک پہنچ چكی ہے جب كہ روٹی كی قیمت وہی پرانی ہے، دوسری طرف مجسٹریٹ صاحبان نے بغیر كسی وجہ كے5 لاكھ روپے جرمانہ وصول كیا ہے، میٹروپولیٹن كو حق حاصل نہیں كہ وہ جرمانہ وصول كرے۔