شریف فیملی نےنوازشریف کاای سی ایل سےنام نکلوانےکیلئےدرخواست دیدی

  • November 8, 2019, 2:04 pm
  • Political News
  • 115 Views

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکلوانے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بیرون ملک علاج کیلئے حامی بھرلی، جس کے بعد ایک ہفتے کے اندر ان کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تشویش ناک حالت کے تناظر میں انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلتے ہی نواز شریف بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔



درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف حلقوں میں یہ بات گردش میں ہے کہ نواز شریف لندن میں علاج کے حامی ہیں۔



ذرائع کے مطابق شریف فیملی نے حتمی مشاورت کے بعد شہباز شریف کو درخواست کا ٹاسک دیا تھا۔ شریف سٹی اسپتال کے بورڈ نے بھی نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے۔



مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق نواز شریف کا رضا مند ہونا یا نہ ہونا اہم نہیں، یہ ان کی زندگی کا معاملہ ہے، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانا ہی پڑے گا، یہاں علاج نہیں ہو پا رہا۔