بلوچستان: 8کروڑ مالیت کا غیرملکی اسمگلنگ کا سامان برآمد

  • November 8, 2019, 2:06 pm
  • National News
  • 174 Views

بلوچستان کے ضلع پشین میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کسمٹز کوئٹہ کے عملے نے پشین کے علاقے سرانان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 گاڑیوں، 3 بسوں اور ایک ٹرک سے 8 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کیا۔

برآمد شدہ سامان میں ٹائر، کپڑا، سیگریٹ، کوکنگ آئل، صابن، کمبل اور دیگر سامان شامل ہے۔

چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقارعلی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔