محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

  • November 9, 2019, 10:17 pm
  • Sports News
  • 156 Views

انتالیہ: پاکستان کو اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنانے والے قومی کیوسٹ محمد آصف نے اپنا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا۔، قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کر ٹرفی پر قبضہ جمایا تھا۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمدآصف نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا شکر ادا کرتاہوں، یہ جیت میرےاکیلےکی نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بار چیمپئن شپ جتنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے، یہ ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا ، جیتنے کیلئے بہت محنت کی ، اپنا ٹائٹل اپنی قوم اور کشمیریوں کے نام کرتاہوں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنےپرمحمدآصف کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی نے بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کر کےملک کانام روشن کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ محمدآصف کی اس کامیابی پرقوم کوفخرہےمحمدآصف کاچیمپئن شپ جیتناپاکستان کیلئےاعزازہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں محمد آصف نے فلپائنی حریف جیفری کو5 کے مقابلے میں 8 فریم سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں پاکستانی کیوسٹ نے ابتدا میں برتری حاصل کی تاہم جیفری نے کم بیک کیا اور مقابلے میں جان ڈال دی جس کی وجہ سے یکطرفہ مقابلہ نہ ہوسکا۔





قومی کیوسٹ محمد آصف نے پہلی بار 2012 میں ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور انہوں نے کئی سالوں بعد عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کیوسٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔