آصف زرداری 3 سے4 ماہ میں پلی بارگین کرکے پیسے دینا شروع کردیں گے، شیخ رشید

  • November 9, 2019, 10:19 pm
  • Political News
  • 150 Views

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی 3سے4ماہ میں پلی بارگین کرلیں گے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور خورشید شاہ کے کیسز سیریس ہیں یہ پلی بارگین سے ہی حل ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بڑے دل کے آدمی ہیں، آصف زرداری اور ان کے ساتھی 3سے4ماہ میں پلی بارگین کرلیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دباؤ میں آنے والے نہیں، بعض علاج ایسے ہوتے ہیں جن کا بد قسمتی سے پاکستان میں علاج نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پلی بارگین بھی ہورہی ہے اور نوازشریف بھی جارہے ہیں، عمران خان نے نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر بیرون جانے کی اجازت دی ہے۔

عمران خان نے نوازشریف کو ڈھیل دے کر گیند ان کے کورٹ میں بھینک دی ہے، اصل کیسز تو حمزہ، سلیمان اور خورشید شاہ کے خلاف ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شریف فیملی نے فائدہ اٹھالیا اب تمام لوگ جیل سے باہر ہیں، مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ن لیگ نے کامیابی سے کیش کرلیا