نواز شریف کی لندن روانگی کا ٹکٹ منسوخ

  • November 11, 2019, 11:44 am
  • Breaking News
  • 102 Views

سابق وزیراعظم نوازشریف کی آج لندن روانگی کا ٹکٹ طبیعت کی ناسازی کے باعث منسوخ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پرواز کے وقت تک ٹکٹ کنفرم نہیں ہو سکا تھا۔سابق وزیراعظم کا نام اب بھی ای سی ایل میں موجود ہے، ایک دو روز میں بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے، ڈاکٹرز نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی، نوازشریف کو بار بار اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹی لیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں، ایمرجنسی پر مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے ہفتے کے دن وزارت داخلہ کو جوابی خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی تھیں۔ وزارت داخلہ نے میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کو خط لکھا تھا۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نواز شریف کو علاج کے لیے فوری باہر بھیجنے کی سفارش کرچکا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ پر پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز نے جواب بھیج دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر دی جانے والی رپورٹ ہی حتمی ہے۔ شریف میڈیکل سٹی بورڈ میں ماہر ڈاکٹرز موجود تھے جن کی رپورٹ بہتر ہے