بھارت: دولہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

  • November 11, 2019, 11:45 am
  • World News
  • 120 Views

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنی شادی سے آدھا گھنٹہ پہلے شادی ہال میں خود کشی کرلی۔

بھارتی حیدرآباد کے علاقے دل سکھ نگر کے رہائشی این ایس سندیپ کی شادی میں شرکت کے لیے مہمان بھی ہال میں پہنچ چکے تھے۔ سندیپ ساڑھے گیارہ بجے تک میک اپ روم سے باہر نہیں آیا تو کئی بار دستک دینے کے بعد دروازہ توڑ دیا گیا، اندر سندیپ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

بھارتی پولیس حکام کے مطابق اس افسوس ناک واقعہ پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ سندیپ کی خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔