استعفے جیسی بات یہ کہ ہے مولانا 4 سال انتظار کریں، فردوس عاشق اعوان

  • November 11, 2019, 11:45 am
  • Political News
  • 96 Views

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفے جیسے بات یہ ہے کہ مولانا صاحب اگلے 4 سال الیکشن کا انتظار کریں ۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں تو استعفے جیسی کوئی اور بات کی جائے ، اس پر مولانا کو کہتی ہوں کہ اگلے 4 سال وہ الیکشن کا انتظار کریں۔

مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت خود کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالتی، نیب نواز شریف کیس میں مدعی ہے اور احتساب عدالت نے نواز شریف کو سزا دی ہے۔