موجودہ حکومت کےخلاف عوام میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے،رہ نما پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ

  • November 11, 2019, 4:10 pm
  • Political News
  • 102 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رہ نما پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کےخلاف عوام میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے، اپوزیشن ہر جمہوری عمل کو تحریک کا حصہ بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رہ نما پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کےخلاف عوام میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے، اپوزیشن ہر جمہوری عمل کو تحریک کا حصہ بنائے گی،ہماری تحریک پر امن ہے، حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں،حکومت کی غیر سنجیدگی اسے لے ڈوبے گی،اگلالائحہ عمل ابھی طے نہیں ہوا جیسے ہو گا اعلان کریں گے۔