وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، 24 گھنٹوں میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

  • November 11, 2019, 4:11 pm
  • National News
  • 72 Views

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس شعبے سے چالیس کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں اورتعمیرات کے شعبے سے صنعتوں کو ترقی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات سیکٹر کی بحالی و فروغ سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو تعمیرات سیکٹر میں بلڈرز، کنٹریکٹرز اورڈویلپرز کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی جبکہ املاک کی خریدو فروخت میں درپیش مسائل، ٹیکسز کی شرح اور بینکوں کے سرمائے سے متعلق مشکلات کا بھی بتایاگیا۔وزیراعظم کو رجسٹریشن کے با رے میں درپیش مسائل اور کرپشن جیسے ایشوز سے بھی آگاہ کیاگیا۔تعمیرات کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے بارے میں مختلف تجاویز پر تفصیلی غورکیاگیاجب کہ وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر، گورنراسٹیٹ بینک، وزیرخزانہ پنجاب اور چیف سیکرٹری شامل ہیں ۔وزیراعظم نے کمیٹی کو24 گھنٹوں میں ٹیکسوں اور بینک کے قرضوں کی فراہمی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔