حلقہ اين اے259 بلوچستان: دوبارہ پولنگ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

  • November 11, 2019, 4:41 pm
  • National News
  • 178 Views

بلوچستان کے حلقہ اين اے 259 کے 29 پولنگ اسٹيشنز پر دوبارہ پولنگ کےلیے اليکشن کميشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر ديا۔

قومي اسمبلی کے حلقے کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 17 نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نےامیدواروں کو 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدايت جاری کر دی ہے۔ کميشن نے کہا ہے کہ دوران پابندی کسی بھی قسم کی انتخابی مہم چلانے پر امیدوار کو جرمانہ یا سزا ہوسکتی ہے۔

عام انتخابات میں شاہ زین بگٹی اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے ۔ ان کے مخالف امیدوار طارق کھیتران نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔