پشاور : خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6917 ہوگئی

  • November 11, 2019, 9:15 pm
  • National News
  • 83 Views

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ڈینگی کے 37نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد6917 ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف پشاورمیں ڈینگی کے6نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2627ہوگئی ہے جن کے ٹیسٹوں میں ڈینگی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کے پی ڈینگی رسپانس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں36 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ15 نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہےجبکہ 6818مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انسداد ڈینگی وائرس پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد نو ہزار سات سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

جب کہ رواں سال کی ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس سے بھی زیادہ ہے۔ ترجمان انسداد ڈینگی وائرس پروگرام نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ مؤثر اقدامات سے ڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہےآئندہ سال پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات کریں گے۔