آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تبلیغی جماعت کےعمائدین کی ملاقات،آئی ایس پی آر

  • November 11, 2019, 9:51 pm
  • Breaking News
  • 142 Views

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے عمائدین نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی نمایاں شخصیات نے ملاقات کی، آرمی چیف نے سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔






دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کی پیپلزلیبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امو پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔