نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ: کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری

  • November 12, 2019, 11:49 am
  • Political News
  • 93 Views

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، وزیرِ قانون فروغ نسیم اجلاس کی زیرِ صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کو طلب کر لیا۔

حکومتی ارکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کے علاج سے متعلق بیرونِ ملک روانگی کے لیے نیب کا واضح مؤقف درکار ہے۔

اجلاس میں موجود نیب کے نمائندے واضح مؤقف دینے سے گریزاں نظر آئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ‎ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کو جتنی جلد بیرونِ ملک منتقل کیا جائے، اتنا بہتر ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎بیرونِ ملک ڈاکٹروں کا چیلنج نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔