کوئٹہ میں 20 روپے میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر اتفاق

  • November 12, 2019, 11:51 am
  • Political News
  • 152 Views

کوئٹہ: شہر میں نان بائیوں نے آئندہ دس روز تک ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات مشروط طور پر کامیاب ہوگئے ہیں اور نان بائیوں کی ہڑتال آئندہ 10 روز تک مؤخر ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں تندور والوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کی ہوئی تھی، ان کا مطالبہ تھا کہ آٹا مہنگا ہو گیا مگر روٹی کی قیمت کا نیا نرخ نہیں دیا جارہا، روٹی کی قیمت 20 روپے کی بجائے 30 روپے مقرر کئے جائیں، اور ضلعی اتنطامیہ کی جانب سے بلا وجہ چھاپوں کو روکا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوئٹہ ثاقب کاکڑ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے تاہم روٹی کے وزن میں 40 گرام کمی کردی گئی ہے جو عارضی ہے۔ آٹے کا بحران ختم ہوتے ہی روٹی کا وزن 320 گرام کردیا جائے گا، روٹی کی قیمت میں اضافہ پرائس کنٹرول کمیٹی ہی کرسکےگی۔