تفتان سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر6500شیعہ زائرین چوتھے روز بھی روانہ نہ ہوسکے

  • November 12, 2019, 12:10 pm
  • National News
  • 112 Views

ڈیرہ مراد جمالی : ایران عراق سے واپس آنے والے 6500سو شیعہ زائرین چار روز سے بلوچستان کے علاقے تفتان کے بارڈرمیں سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے روک دیئے گئے جن کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سندھ پنجاب کے علاقوں سے ہے سردی میں بچے بوڑھے خواتین بیمار پڑنے لگے کھانے پینے کیلئے پیسے بھی ختم گئے زائرین کا احتجاج وزیراعلی بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔


تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے درجنوں شیعہ زائرین نے ٹیلی فون کرکے صحافیوں کو بتایاکہ 6500سو شیعہ زائرین ایران عراق سے مختلف مقامات کی زیارت کرکے واپس بلوچستان کے علاقے تفتان کے بارڈرمیں پہنچے ہیں سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے چار روز سے روک دیا گیا ہے جس سے سردی میں بچے بوڑھے خواتین بیمار پڑنے لگے ہیں کھانے پینے کیلئے پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں جن کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سندھ پنجاب کے علاقوں سے ہے۔


زائرین احتجاج کر رہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر تفتان ودیگر سیکورٹی فورسز سیکورٹی دینے سے گریزاں ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کی کہ نوٹس لیتے ہوئے زائرین کو سیکورٹی فراہم کریں تاکہ اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔