سبی:بارودی سرنگ کے دھماکے میں مزدور جاں بحق

  • November 12, 2019, 9:16 pm
  • National News
  • 159 Views

بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں مزدور جاں بحق ہوگیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ تحصیل لہڑی کے علاقے گوگی نالہ میں پیش آیا جہاں گدھا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے ایک مزدور سکندر ولد وارث جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال سبی منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے جب کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رواں ہفتے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی ہرنائی اور سبی میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔