شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکا، پٹرولنگ پر معمور 3جوان شہید

  • November 13, 2019, 11:13 am
  • Business News
  • 91 Views

میران شاہ:شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے سے پٹرولنگ پر معمور 3جوان شہید ہو گئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کر رہے تھے ، اس دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکاہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں3جوان شہید ہو گئے اور ایک جوان زخمی بھی ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد،سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔