شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان

  • November 13, 2019, 11:39 am
  • Weather News
  • 213 Views

شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک جبکہ کوئٹہ میں چند مقامات پربارش ہوئیمحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت5، بارکھان12، دالبندین3، گوادر 16، قلات3، خضدار6،لسبیلہ16، نوکنڈی8، سبی13، تربت9،ژوب10اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج بدھ کوملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔