مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی پلان ہے، فردوس عاشق

  • November 13, 2019, 12:41 pm
  • National News
  • 67 Views

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں۔






سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کے تحت کوئی ایسا غیر ذمے دارانہ قدم نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔