اب شادی میں ٹماٹر اور چلغوزے کا گلدستہ دیا جائے، شنیرا اکرم

  • November 13, 2019, 1:05 pm
  • Entertainment News
  • 137 Views

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اب شادی میں ٹماٹر اور چلغوزوں کا گلدستہ دینا چاہیے۔


ملک بھر میں عوام کی کمر توڑتی مہنگائی نے جہاں عوام کو پریشان کیا ہوا ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کردیا۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں یہ وہ وقت ہے کہ جب شادی میں ٹماٹر اور چلغوزے کا گلدستہ قابلِ قبول تحفہ ہے۔‘





شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ #PakistanRightNow بھی استعمال کیا۔

وسیم اکرم کی اہلیہ کے اِس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین بھی اپنے مزاحیہ جواب دینے میں پیچھے نہیں رہے۔

احمد خان نامی صارف نے لکھا کہ ’ یہ اب تک سب سے مہنگا تحفہ ہوگا۔‘




راشد رفیق نامی صارف نے شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ماں اپنے بیٹے کو تاکید کر رہی ہے کہ ’کچھ بھی ہوجائے میرے بیٹے، فریج سے کسی کو ٹماٹر نہیں دینا۔‘





عمران دلال نامی صارف نے تو ٹماٹر کی انگوٹھی کی ہی تصویر شیئر کردی۔