اجتماع پر جانے والے سلینڈر ساتھ لے کرجا رہے ہیں، شیخ رشید

  • November 13, 2019, 3:53 pm
  • National News
  • 99 Views

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ روایت بنی ہوئی ہے کہ اجتماع پر جانے والے سلینڈر ساتھ لے کرجا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اجتماع پر جانے والے لوگ چولہے کا سلینڈر بستر میں چھپا لیتے ہیں، ان سے چولہا لیں تو یہ لڑ پڑتے ہیں، یہ لوگ اپنے سلینڈر کو ہاتھ لگانے نہیں دے رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ رائیونڈ انتظامیہ سے بات ہوئی ہے، اگلے سال کے اجتماع میں سلینڈر روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ چین سے آگ بجھانے کے گولے لینے کی بھی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں دہشتگردی کے زیادہ واقعات بلوچستان میں ہوتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے تیز گام حادثہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ، زخمیوں کو 1 سے 5 لاکھ روپے دیں گے ، 2افراد کی میت ہمارے پاس ہے، ایک کے اہلخانہ عمرے پر گئے ہوئے ہیں، ہمارے افراد سے کوتاہی ہوئی، ان میں سے 15 کو چارج شیٹ کیا ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ سے فوراً آگ نہیں لگتی، ایل پی جی سلینڈر سے لگ جاتی ہے، ہر کوچ میں سات آٹھ سلینڈر پھٹے جن سے آگ لگی، سلینڈر دھماکے کے باعث آگ کی شدت بڑھ گئی، ٹرین میں سلینڈر نہیں لے جانے دیتے۔