دھرنے کے باعث ممکنہ طور پر بند ہونے والی شاہراہیں

  • November 13, 2019, 9:12 pm
  • National News
  • 136 Views

جمعیت علمائے اسلام اسلام نے چاروں صوبوں میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ بلوچستان میں چمن شاہراہ پر آج سے ہی دھرنا جاری ہے جبکہ دیگر ہائی ویز اور موٹر ویز پر کل سے دھرنے دیے جائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیج سے کارکنان اور قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ایمبولنس سمیت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سڑک کھول دی جائے۔

خیبر پختونخوا
کل دو بجے انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا۔ یہ شاہراہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کو پشاور سمیت دیگر وسطی اضلاع سے ملاتی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے خیبر پختونخوا جانے والی مسافر گاڑیاں بھی یہی روٹ استعمال کرتی ہیں۔

پشاور لاہور موٹروے بند کیا جائے گا۔

چکدرہ کے مقام پر سوات دیر چترال اور باجوڑ کے لائنز بند ہوں گے۔ اس دھرنے کے باعث پورے ملاکنڈ ڈویژن کا رابطہ دوسرے شہروں سے منقطع ہوجائے گا۔

شاہراہ قراقرم بند کیا جائے گا جو پورے ملک کو ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان سے ملاتی ہے اور پاک چین تجارتی سرگرمیاں بھی اسی راستے ہوتی ہیں۔

سندھ
کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا۔ کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے۔

جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کریں گے۔

سکھر، پنو عاقل، شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ اور پنجاب کا رابطہ توڑیں گے۔

سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا جو حال ہی میں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تھی۔

بلوچستان
کل دو بجے سے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل بند ہوگی جو آج بھی بند ہے۔

ایران تفتان شاہراہ بند کیا جائے گ۔

بلوچستان کراچی شاہراہ خضدار کے مقام پر بند کیا جائے گا۔

پنجاب بلوچستان شاہراہ ڈیرہ غازی خان باونڈری پر بند کیا جائے گا۔

پنجاب
کل دو بجے کوٹ سبزل رحیم یارخان میں پنجاب سندھ شاہراہ بند کیا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں اسلام آباد کے دو داخلی مقامات پر دھرنا دے کر روڈ بند کیا جائے گا۔