پشاور میں فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شہید

  • November 14, 2019, 12:42 pm
  • Breaking News
  • 167 Views

پشاور: شاہ پور چوکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رورل شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی نے بتایا کہ شاہ پور چوکی کے قریب فائرنگ سے قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان شہید ہو گئے۔

ظہور آفریدی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کے گن مین اور ڈرائیور زخمی بھی ہوئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی کی میت اسپتال لائی گئی، پشاور واقعے کے 3 زخمیوں کو بھی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، زخمیوں کو بہترین علاج کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔