نوازشریف کی حالت بدستورخراب، ادویات کے سائیڈ ایفکٹس سے جسم پر سوجن ہونے لگی

  • November 14, 2019, 1:24 pm
  • National News
  • 83 Views

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے، اسیٹرائڈز کی ہائی ڈوز پلیٹ لیٹس کی مقدار نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبوراً دی جارہی ہے، اس کی وجہ سے نوازشریف کی بلڈ شوگر بہت زیادہ ہے، ڈاکٹروں نے اسٹیرائڈز کی زیادہ مقدار کے باعث نواز شریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی ہے اور اب انہیں دن میں 4 مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے۔

نوازشریف کی صحت کے جائزے کے لئے شریف میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر فکرمندی، گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ڈاکٹروں کو تشویش ہے کہ اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات نوازشریف کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔