رابی پیزادہ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

  • November 14, 2019, 5:06 pm
  • Entertainment News
  • 190 Views

حال ہی میں شوبز کو الوداع کہنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں اتنی دیر سے خاموش تھی اورجواب سوچ رہی تھی۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کیگئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اتنے دن خاموش رہی اس کی وجہ یہ تھی کہ میں مناسب جواب ڈھونڈ رہی تھی ۔

انہوں 8 منٹ 5 سیکنڈ کی میں ویڈیو میں متعدد قرآنی آیات کی تلاوت اور ترجمہ پڑھتے ہوئے بتایا کہ انسان پر جب مشکل وقت آتا ہے تو اُ س کی دو ہی وجوہا ت ہوتی ہیں ، یا اللّٰہ تعالیٰ سزا دیتا ہے یا وہ آ زمائش ہوتی ہے۔

رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ میں نے یہ معلوم کیا کہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ یہ سزا ہے یا آزمائش ہے ؟

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے بتایا کہ اگر اس وقت کے گزرنے کے بعد میں گناہوں کے دلدل میں دھنس گئی تو یہ سزا ہے ملی ہے، اور اگر اس مشکل وقت گزرنے کے بعد میں اللّٰہ تعالیٰ کے راستے پر چل پڑی تو یہ آزمائش ہے ۔