نوازشریف مرتا ہے تومرجائے،فواد چودھری

  • November 15, 2019, 11:34 am
  • Political News
  • 128 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فواد چودھری حکومتی عہدیدارکے خلاف خواجہ آصف کے بیان کا ’عدالتی ثبوت ‘لے آئے۔کہتے ہیں عدالتی فیصلے کا پیرا دوخواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتاہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ جب نواز شریف کی ضمانت سے متعلق ہائیکورٹ نے حکومتی لاافسر سے موقف مانگا تو اس لا افسر نے کہا تھاکہ نواز شریف مرتا ہے تو مرجائے ہماراکیاجاتاہے۔

خواجہ آصف کے بیان پرکئے گئے اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا”کل اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاءآفیسرنے کہا (نوازشریف) مرتا ہے تو مر جائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے جہاں واضع طور پر حکومتی لاءآفیسرز کا موقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں“۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ عدالتی فیصلے کا سکرین شارٹ بھی پوسٹ کردیا۔

HamaraQuetta.com

فواد چودھری کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ” اصل میں خواجہ صاحب اور مسلم لیگ ن کو’ نواز شریف مرتا ہے مر جائے‘ لیکن ہم پیسے نہیں دینگے کہہ کہہ کے عادت ہو گئی ہے۔نا چاہتے ہوئے بھی یہ الفاظ ان کے منہ سے نکل جاتے ہیں۔“

HamaraQuetta.com

ثوبیہ بتول نے لکھا کہ خواجہ صاحب مست آدمی ہیں ان بات کو اتنا سیریس کیوں لیتے ہیں۔۔اسمبلی میں بیٹھا ہوابندہ ضروری نہیں کہ دانشور بھی ہو۔

HamaraQuetta.com