کوئٹہ میں آج صبح 7 بجے سے شام 5 تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

  • November 15, 2019, 11:54 am
  • National News
  • 132 Views

کوئٹہ میں آج صبح 7 بجے سے شام 5 تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرِڈ اسٹیشن میں ایچ ٹی بس بار سنگل کنڈکٹرز کی تبدیلی کے سلسلے میں انتہائی ضروری نوعیت کا کام کیا جائے گا۔

کام کے باعث آج صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کوئٹہ شہر میں 132 کے وی کے پانچ گرِڈ اسٹیشنوں کے تمام فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم اس دوران متبادل ذرائع سے صرف کچھ فیڈروں کو جزوی طور پر باری باری بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

انتہائی اور ضروری نوعیت کے اس کام کے دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل پر کیسکو اپنے صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے۔