پرانے وزراء گھر جائیں گے، وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ

  • November 15, 2019, 12:39 pm
  • National News
  • 130 Views

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا اور وہ دورہ چین کے بعد کابینہ میں اہم تبدیلیاں کریں گے تاہم وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کابینہ میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا۔