فورسز کی کوششوں سے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہوئی، آرمی چیف

  • November 15, 2019, 5:37 pm
  • National News
  • 130 Views

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، آرمی چیف نے فرنٹیئرکورمیوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کے پی بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا کردار اہم ہے، وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی جب کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقداما ت جاری رکھیں گے۔