بہاولپور سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا

  • November 18, 2019, 11:56 am
  • Breaking News
  • 130 Views

بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بھارتی شہریوں کی شناخت پرشانت اور وری لال کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں افراد بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔
پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدرآباد جب کہ وری لال کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔گرفتارہونے والوں میں سے ایک بھارتی شہری سافٹ وئیر انجنیئر ہے ، واضح رہے کہ رواں سال کلبھوشن یادیو کے بعد پاکستانی فورسز نے ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار کیا تھا۔با رڈر سکیورٹی فورس کے مطابق بھارتی شہری کو ڈیرہ غازی خان کے گاؤں راکھی گاج سے حراست میں لیا گیا تھا۔
فورسز نے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی تھی۔بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھا۔ خیال رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکیوں کا جانا ممنوع ہے کیونکہ اس علاقے میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ہیں۔ اس سے پہلے بھی پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا اور اب راجو لکشمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تاحال معلومات نہیں مل سکیں کہ راجو لکشمی بھارت کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے کیا تعلق ہے تاہم بارڈر فورسز کے مطابق راجو لکشمی بھارتی شہری ہے اور جاسوس ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان سے کئی بھارتی شہری پکڑے جا چکے ہیں جو پاکستان میں جاسوسی کا کام کرتے تھے۔اور دہشت گردی پھیلانے کے منصوبے بناتے ہیں جس کی واضح مثال ہمارے سامنے کلبھوشن یادیو کی صورت میں ہے جس نے پاکستان میں خون کی ندیاں بہائیں۔کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان کی حراست میں ہے۔