نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل، صبح 9 بجے لندن روانہ ہوں گے

  • November 18, 2019, 9:28 pm
  • Breaking News
  • 123 Views

ابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، کل صبح 9 بجے ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔

ائیر ایمبولینس آج شب 3 بجے قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی۔ وزارت داخلہ نے لاہورہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد نوازشریف کو ایک بار کیلئے بیرون ملک جانے دینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کا میمورنڈم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یمورنڈم کے مطابق عبوری انتظام کےتحت نوازشریف کوباہرجانےکی ایک بار اجازت دینےکافیصلہ کیاگیا ہے اور انہیں 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی اجازت لاہورہائی کورٹ کے حکم پردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے میمورنڈم میں شہبازشریف اور نوازشریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کا بھی حوالہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کسی بھی ائیرپورٹ پر عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقل دکھا کر بیرون ملک جا سکیں گے۔