رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور پاکستانی ماڈل کی نازیبا ویڈیوز وائرل

  • November 18, 2019, 9:35 pm
  • Entertainment News
  • 540 Views

رابی پیرزادہ کے بعد پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی متعدد ذاتی نوعیت کی اور قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

سمارا چوہدری متعدد ٹیلی وژن اشتہارات اور ماڈلنگ کے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق کہا جارہا ہے کہ قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیوز لاہور کے ایک ہوٹل میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔




سمارا چوہدری کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک بین الاقوامی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایسے واقعات کے پیچھے لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے جو کہ سیلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جب کہ مبینہ طور پر یہ ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیاہے۔

گلوکارہ نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔