مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ،8افراد جاں بحق،3زخمی

  • November 19, 2019, 1:01 pm
  • Breaking News
  • 173 Views

مظفرگڑھ میں لوڈر گاڑی،مسافر وین اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کے قریب مسافر وین تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے لوڈر گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے،حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد تشویشناک حالت میں دیہی مرکز صحت روہیلانوالی میں زیرعلاج ہیں۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں سے اکثر مسافر وین میں سوار تھی۔ مسافر وین علی پور سے مظفرگڑھ کی جانب جارہی تھی۔ مرنے والوں کی شناخت اسماعیل، ارشاد، ولی محمد، شبیر احمد،غلام یٰسین،حاجی اللہ بخش،محمد اقبال اور اللہ بچایا کے نام سے ہوئی ہے۔